مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے جنوب مشرقی سرحد پر ایک منظم آپریشن کے دوران دہشت گرد تکفیری گروہوں سے وابستہ تین افراد کو ہلاک اور آٹھ کو گرفتار کرلیا۔
یہ کارروائی انٹیلی جنس اداروں، جنوب مشرقی محاذ پر تعینات سپاہ پاسداران انقلاب کے یونٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت انجام دی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد غیر ملکی شہری تھے اور بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی معاونت سے ایران میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے آر پی جی-7، امریکی ساختہ ایم فور رائفلیں نائٹ وژن آلات سمیت، گرینیڈ لانچر سے لیس کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے صوبہ کرمان میں پولیس چوکی پر ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس میں تین اہلکار اور ایک شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ